کورونا سے ہندوستانی کی ترقی متاثرہوگی

   

نئی دہلی3اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کمزور عالمی منظر اور گھریلو سطح پر کوروناوائرس انفیکشن سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے پیش نظر رواں مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کا اندازہ کو کم کرکے 4 فیصد پر رہنے کاتخمینہ لگاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اگلے مالی سال میں یہ 6.2 فیصد تک جا سکتا ہے ۔اے ڈی بی نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2020 میں کہا کہ ہندوستان کا مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی ترقی کی شرح اگلے مالی سال میں 6.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔اس نے کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے مکمل اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو سکتی ہے ۔ مالی سال 2019 میں ترقی کی شرح 5.0 فیصد رہی تھی۔