کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی سخت کارروائی

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر۔ صد فیصد کامیابی اس وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب مکمل معاشرہ متحدہ طور پر آفات اور مصائب کا سامنا کرنے کا ارادہ کرلے۔ مسائل اکثر لاپرواہی سے پیدا ہوتے ہیں اور معاشرہ کی ترقی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ معاشرہ کی اصلاح کیلئے تمام افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے پولیس عہدیداروں کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ قانون پر عمل آوری کیلئے سخت ترین اقدامات کریں۔ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کریں اور جرمانے عائد کئے جائیں۔ ایس پی کی ہدایت کے بعد ضلع میں پولیس افسران گذشتہ دو روز سے چوکس ہوتے ہوئے کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر پوری سختی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔