کورونا متاثر ڈاکٹر فاروق عبداللہ شریک دواخانہ

   

سری نگر ۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہفتے کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔ یہ بات عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر، تاکہ وہ ان کی اچھی طرح سے نگہداشت کر سکیں، میرے والد کو سرینگر کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان ان تمام لوگوں کا مشکور ہے جنہوں نے ہمیں دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات بھیجے ’۔بتادیں کہ 30 مارچ کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔موصوف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا: ‘میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ جی کی اچھی صحت اور کورونا سے فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔