کورونا متاثرین کی تعداد عنقریب 10 لاکھ ،اموات 50 ہزار سے زائد : ڈبلیو ایچ او

,

   

واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت ادارہ یعنی ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ آنے والے کچھ ہی دنوں میں دنیا کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیسز دیکھے گی اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہوگی۔پوری دنیا میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ ہی دنوں میں دنیا کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیسز دیکھے گی۔ ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے چند دنوں کے بعد اموات کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ پہنچ جائے گی۔خبر رساں ادارہ سنہوا نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹریڈوس گیبریوسس کی چہارشنبہ کو ڈیلی بریفنگ کے حوالے سے کہا کہ “کووڈ-19 وبا اپنی شروعات کے بعد سے اب چوتھے مہینے میں داخل کرے گی، ایسے میں انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں اور اس کے عالمی پھیلاؤ کے بارے میں گہرائی سے فکرمند ہوں۔” دنیا بھر میں گزشتہ پانچ ہفتوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر ٹریڈوس نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں مہلوکین کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوئی ہے جو فکرانگیز ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق وبا کی وجہ سے چہارشنبہ تک دنیا بھر کے 200 ممالک اور علاقوں میں کل 40777 لوگوں کی جان گئی جبکہ انفیکشن والے مریضوں کی کل تعداد 827419 پہنچ گئی۔ چین کے باہر تنہا چہارشنبہ کی دوپہر تک انفیکشن والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 744781 ہو گئی جب کہ وبا کی وجہ سے 37456 مریضوں کی موت ہوئی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 163199 معاملوں کیساتھ امریکہ میں 2850 اموات ہوئیں جب کہ اٹلی میں 105792 انفیکشن کے معاملوں کے ساتھ کل 12430 لوگوں کی جان گئی۔