جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اب تقریباً 67.5 ملین ہو گئی ہے جبکہ ڈیڑھ ملین سے زائد افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ 14.9 ملین، ہندوستان 9.7 ملین اور برازیل 6.6 ملین متاثرین کیساتھ اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔ دوسری جانب ساڑھے 43ملین سے زائد افراد اس وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔