رباط ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام)مراقش کی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا پھیلنے سے نمٹنے کے لئے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال میں 10 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صحت سے متعلق صورتحال کے پیش نظر ، حکام کی جانب سے ایمرجنسی کو10 جون سے بڑھا کر 10 جولائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔منگل کو وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 135 اور دو اموات کی اطلاع دی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 8437 ہے ۔ 210 مریض فوت ہوچکے ہیں اور اب تک 7493 افراد کا علاج ہوچکا ہے ۔