حیدرآباد: کورونا مریضوں کیلئے دوپہر کا کھانا ان کے مکان تک پہنچانے تلنگانہ پولیس نے بعض این جی اوز کے ساتھ اسکیم ’سیوا آہار ‘متعارف کی ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی کے مطابق تلنگانہ پولیس نے سری ستیہ سائی سیوا ، لیڈ لائیف فاؤنڈیشن ، سواگی، بگ باسکٹ ، ہوپ آرگنائزیشن کے ہمراہ کورونا مریض جو ہوم آئسولیشن میں ہیں، کو دوپہر کا کھانا پہنچانے اسکیم متعارف کی ۔ متاثر افراد دوپہر کا کھانا مفت حاصل کرنے واٹس ایپ 7799616163 پر ربط کرسکتے ہیں اور ان کی تفصیلات بتانے پر انہیں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 1000 تا 2000 افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اور خواہشمند افراد صبح 6 بجے سے قبل مذکورہ نمبر پر ربط پیداکرسکتے ہیں۔ سینئر سٹیزنس و کمسن بچے استفادہ کرسکتے ہیں۔