حیدرآباد: آسٹر پرائم ہاسپٹل لیڈنگ ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل امیر پیٹ نے ہوم آئیسولیشن میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے ہوم کورنٹائن کیر پیاکیجس کا اعلان کیا ہے۔ اس پیاکیج کے تحت ماہرین اور پیشہ ورانہ تربیت رکھنے والے ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے ہوم کیر سرویس فراہم کی جائے گی ۔ گھر میں رہ کر کورونا کے مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج کیلئے یہ بہترین پیاکیج ہے۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاوہ کینسر اور نیورو اور قلب و گردے کے مریضوں کیلئے طویل مدتی اور قلیل مدتی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ نرسنگ ڈائیگناسٹک اور ڈاکٹرس کنسلٹیشن کی خدمات ان کی ضرورت کے مطابق گھر پر فراہم کی جائیگی ۔ ہاسپٹل نے تین مختلف پیاکیجس کا اعلان کیا ہے جس میں مریض گھر پر رہتے ہوئے طبی سہولتیں حاصل کرسکتا ہے۔ حالیہ عرصہ میں سرکاری اور خانگی ہاسپٹلس میں بستروں کے حصول میں دشواریوں کے پیش نظر عوام گھر پر علاج کو ترجیح دے رہے ہیں کئی کارپوریٹ ہاسپٹلس نے اس سلسلہ میں پیاکیجس کا اعلان کیا ہے ۔۔
