جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کے دوران خاص طور سے محروم طبقہ کے بچوں کی دیکھ بھال کرنا زیادہ اہم ہو گیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ مزدوری میں نہ لگے ۔ گہلوٹ نے ‘عالمی بچہ مزدوری مخالف دن ’کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش بچہ مزدوری کو ہر صورت میں ختم کرنے کی ہونی چاہئے ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ عالمی بچہ مزدوری مخالف دن پر ہم سب کو مل کر بچہ مزدورں کو ختم کرنے کی سمت میں عہد کرنا چاہئے۔