کورونا وائرس سے 15مریضوں کی موت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس مرض سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔دریں اثناء، ملک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2459 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے چہارشنبہکے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,56,716 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3998 کم ہو کر 40177 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531584 ہو گئی ہے ۔ اس عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7698 بڑھ کر 44384955 تک پہنچ گئی ہے ۔اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 139 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔