نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وبا کے دور میں اس سے الگ سنگین بیماریوں پر ہونے والے تمام طبی اخراجات میں راحت دینے کی ہدایات دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے ۔پیشے سے وکیل ایس داس کی جانب سے دائر درخواست میں مرکز، ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ہدایت دینے کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس وبا کے دوران اس سے الگ بیماریوں کے تمام طبی اخراجات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔