کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے امریکہ کی شمالی کوریا کو مدد کا امکان

   

واشنگٹن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین کی ہمسایہ ریاست شمالی کوریا کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی محدود صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن نے اس صورت حال کے تناظر میں کمیونسٹ ملک کی مدد کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ واشنگٹن حکومت طبی تنظیموں اور بین الاقوامی کمیونٹی کی اْن امدادی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، جو شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جا رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے اپنی چین کے ساتھ جڑی سرحد پہلے ہی بند کر دی ہے اور مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شمالی کوریا اور چین قریبی اتحادی بھی ہیں۔