کورونا وائرس سے بچنے ’نمستے‘ بہتر طریقہ : نیتن یاہو

,

   

٭ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مصافحہ سے گریز کریں اور اُن کا حوصلہ بڑھایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لئے مصافحہ کرنے کے بجائے ’نمستے‘ کا ہندوستانی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ نیتن یاہو نے خود عملی مظاہرہ بھی کیاکہ ہندوستانی لوگ کس طرح ایک دوسرے کا سامنا ہونے پر نمستے کرتے ہیں۔ اسرائیل میں کورونا وائرس سے 15 مصدقہ معاملے ہیں جبکہ تقریباً 7 ہزار افراد ازخود الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔