نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہندوستان میں عوام اپنے گھروں میں ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں ۔ ہندوستان میں کور ونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بعد تشویش پائی جارہی ہے ۔ اگر کوئی شخص کور ونا واء رس سے بچنے کے لئے خود کو گھر تک محدود کر لئے تو اسے ضروری دوائیں اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کا ذخیرہ کرلینا چاہئے ۔ دہلی میں لوگ کورونا وائرس سے زیادہ پریشان ہے۔ بعض مقامات پر خود کو گھروں تک محدود رکھ رہے ہیں۔ گھر کے اندر پھیپڑوں کی بیماری سے بچانے والی دوائیں رکھنا ضروری ہے ۔ بخار نزلہ ، زکام کی صورت میں پیراسیٹمول دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔