حیدرآباد ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کل 2 بجے دوپہر پرگتی بھون میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ کورونا وائرس کے باعث ریاست کو مالیاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چیف منسٹر اس اجلاس میں 2020-21 ریاستی سالانہ بجٹ کے وسط مدتی کا بھی جائزہ لیں گیں ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار ، پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ اور دیگر عہدیدار اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر اسی امور پر اتوار کے دن تمام محکموں کے وزراء اور سکریٹریز کا بھی اجلاس طلب کریں گے ۔
کورونا صورتحال اور بجٹ پر چیف منسٹر کا آج اعلیٰ سطحی اجلاس
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں کورونا وباء کے نقصانات کے مسئلہ پر ہفتہ کو پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں مالیتی سال 2020-21 کے بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا ۔ کورونا وباء کے پس منظر میں حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات اور بجٹ سے مربوط دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار ، پرنسپل سکریٹری فینانس ، رام کرشنا راؤ ، نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ ونود کمار کے علاوہ دیگر عہدیدار شرکت کریں گے ۔ توقع ہے کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں اتوار کو وزراء اور محکمہ جات کے سکریٹریز کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ چیف منسٹر ہفتہ کو 4 بجے شام پرگتی بھون میں یادادری مندر کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیں گے۔ یادادری مندر کے ترقیاتی پراجکٹ سے مربوط تمام عہدیداروں کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔