کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہنے کی اپیل

   

کاغذ نگر رکن اسمبلی کے ہاتھوں مختلف مقامات پر راشن کی تقسیم

کاغذ نگر۔/7 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے تعلقہ کے مختلف گاؤں میں عوام کو ضروری اشیاء اور ترکاری پیاکٹس کی تقسیم کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی ہدایت پر کاغذ نگر کے مختلف علاقوں سنحیوا کالونی اور سردار بستی کے عوام کے علاوہ کاغذ نگر میونسپل آفس میں صفائی کا کام کرنے والے مزدوروں میں اناج اور ترکاری کے پیاکٹس کو ضلع پریشد وائس چیرمین کے کرشنا راؤ، کاغذ نگر میونسپل چیرمین محمد صدام حسین اور کونیرو ٹرسٹ چیرمین کے وشمشی کے ہاتھوں مستحق لوگوں میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع پریشد وائس چیرمین کے کرشنا راؤ نے کہا کہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی ہدایت پر سارے تعلقہ کے مختلف گاؤں میں اناج اور عوام کو ضروری اشیاء کے ساتھ ترکاری کٹس کی تقسیم کی جارہی ہے تاکہ عوام اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری کام یا ایمرجنسی ہونے پر ہی ماسک کا استعمال کرتے ہوئے باہر آنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کی وباء سے احتیاطی اقدامات کرنے کا کاغذ نگر میونسپل کے عوم سے اپیل کی گئی۔ اس موقع پر سابق رکن بلدیہ عبدالسبحان اور شیخ جانی میاں اور گریس کمار موجود تھے۔