کورونا وائرس سے ہلاکتیں 425 ہوگئیں

   

بیجنگ ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں چار سو پچیس ہو گئی ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پیر سے منگل کی صبح تک مزید 64 افراد وسطی چینی صوبے ہوبئی میں دم توڑ گئے۔ ادھر ہانگ کانگ میں بھی ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت قریب دو درجن ملکوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ اس دوران دیگر ملکوں کے بعد ملائیشیا نے بھی ایک خصوصی پرواز میں ووہان سے اپنے سو سے زائد شہریوں کو وطن واپس پہنچایا ہے۔