کورونا وائرس سے ہندوستانی صنعتوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ: گوئل

   

نئی دہلی۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے جن فیکٹریوں کو بند کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے ہندوستانی صنعتیں بھی شدید طور پر متاثر ہوں گی جن میں فرماسیوٹیکلز، الیکٹرانکس اور آٹو موبائلس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ کیوں کہ کل پرزے اور دیگر خام مال چین سے ہی درآمد کیا جاتا ہے۔ وزیر کامرس و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے لوگوں کی نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیاں شدید طور پر محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ کیوں کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا حکومت چین کی اولین ترجیح ہے جبکہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق چین کے شہر ووہان جہاں سے کورونا وائرس نے سر ابھارا تھا، وہاں حالات اب معمول کی جانب لوٹ رہے ہیں۔