کورونا وائرس: عظمہ ناہید نے مسلم خواتین سے اس سنت کو زندہ کرنے کی اپیل کی

,

   

ممبئی: معروف سماجی کارکن اور ہندوستان انٹرنیشنل ویمن الائنس (IIWA) کی بانی عظمہ ناہید نے مسلم خواتین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی آزمائش کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں۔ کوویڈ 19 صرف ایک عام وائرس نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے ایک ازمائش بھی ہے ہمیں بہت وقت مل رہا ہے ہم یہ ثابت کریں کہ ہم تنہا اللہ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور اسی کی مدد حاصل کرتے ہیں۔

ایسے حالات میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے محترمہ ناہید کہا کہ “تاریخ ان واقعات سے بھر پور ہے جہاں امہات المومنین (ہمارے نبی (صل اللہ علیہ الہٰی والسلام کی بیویاں)) اور صحابی (رض) نے تقوی میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ آج بھی مسلمان خواتین اپنے نیک اعمال اور عبادات کے ساتھ امت کے لئے خدمات کا سب سے بڑا کام کررہی ہیں۔

محترمہ ناہید نے تمام مسلم خواتین سے اپیل کی کہ وہ اللہ رب العزت سے خصوصی دعا کریں تاکہ ہمارے ملک اور تمام انسانیت کو اس جان لیوا بیماری سے بچ جائیں، سنت رسول اللہ (ص) کی پیروی کرکے رمضان المبارک تک پیر اور جمعرات کے روزے رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا ، “ہمیں پختہ یقین ہے کہ انشاء اللہ ہماری دعا قبول ہوں گی۔

میری پیاری بہنوں!

ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی آزمائش کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں۔ کوویڈ 19 صرف ایک عام وائرس نہیں ہے بلکہ یہ ہمیں آزمائشی وقت فراہم کرتا ہے کہ ہم یہ ثابت کریں کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کی مدد مانگتے ہیں۔

تاریخ ان واقعات سے بھری ہے جہاں امہات المومنین اور صحابیات (رض) تقوی میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا۔ہم جانتے ہیں کہ آج بھی مسلمان خواتین پیش پیش ہیں اور خدمات کے لئے یومیہ کام انجام دے رہی ہیں۔

 میں تمام مسلم خواتین کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ اپنے ملک کو بچانے کے لئے اللہ رب العزت سے خصوصی دعا کریں اور تمام انسانیت رسول اللہ (ص) کی سنت پر عمل کرکے پیر اور جمعرات کو روزہ رکھیں۔