کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے بیزار عوام پولیس پر پتھراؤ پر مجبور

,

   

گجرات پولیس نے احمد آباد میں جمعہ کو مسلم افرادکو حراست میں لے لیا جس نے مبینہ طور پر شاہ پور علاقہ میں پولیس والوں پر سنگباری میں حصہ لیا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کیخلاف احتیاطی اقدام کے طور پر لاگو ملک گیر لاک ڈاؤن سے عوام بیزار ہوچکی ہیں ۔ گجرات ریاست کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ ہے جہاں ریاستی حکومت نے سینکڑوں کی تعداد میں پیراملٹری فورسیس تعینات کررکھے ہیں ۔ گجرات میں اس وباء سے اموات اور انفیکشن روزبروز بڑھتے جارہے ہیں ۔