کورونا وائرس ماڈرن میڈیسن کے لیے چیلنج

   

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت اس مرضی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقدور بھر کوشش کررہے ہیں ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ اس کوشش میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ کورونا وائرس ماڈرن میڈیسن کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔۔