کورونا وائرس کا خوف ، چکن سے زیادہ قیمت پر پھنّس کی فروخت

   

حیدرآباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے خوف سے چکن اور مٹن کی فروخت میں کمی ہوئی ہے لیکن غریبوں کا پھل سمجھے جانے والے پھنس (جیک فروٹ) اس کے متبادل کے طور پر ابھرا ہے اور عام دنوں میں 50 روپئے فی کیلو فروخت کیا جانے والا یہ پھل جس کو ’’ کٹل‘‘ بھی کہا جاتا ہے ان دنوں 120 روپئے فی کیلو کی بھاری قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔ اس طرح پھنس کی قیمت اب چکن 80 روپئے فی کیلو فروخت ہونے والے چکن سے بھی زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ دیہی علاقوں میں اب چکن بریانی یا مٹن بریانی نہیں بلکہ کٹل بریانی بنانے کا رجحان بڑھ گیا ہے ۔ کورونا وائرس سے اگرچہ چکن یا مٹن کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے جس کے باوجود اکثر افراد یہ دونوں گوشت کے استعمال سے گریز کررہے ہیں ۔