پیرس: کوروناوائرس سے دنیا بھر میں پھیلنے کے باعث کئی ممالک میں عوامی مقامات کو بندکردیا گیا ہے تاکہ یہ وائرس زیادہ نہ پھیلے۔ اسی دوران ایفل ٹاور کو بھی بند کرنے کا خبر موصول ہوئی ہے۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایفل ٹاور کو تاحکم ثانی بندکردیا گیا۔ کمپنی نے بتایا کہ حالات بہتر ہوجانے کی صورت میں اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں تمام تعلیمی ادارے، ٹرین خدمات، عوامی جلسے، پیرس اوپیرا اور پیرس میراتھون نامی جلوس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔