جنیوا، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت نے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کو ’کووِڈ ۔ 19‘ کا باقاعدہ نام دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے اس موقع پر کہا گیا کہ یہ بیماری دنیا کیلئے ایک ’انتہائی شدید خطرہ‘ ہے تاہم اس پر قابو پا لینے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے مطابق کووِڈ دراصل کورونا اور وائرس کے ابتدائی دو حروف کا مجموعہ ہے جبکہ 19 اس سال کی نمائندگی کرتا ہے جب یہ وائرس منظر عام پر آیا۔