کورونا وائرس کسی دہشت گرد حملہ سے بھی زیادہ خطرناک : ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا 30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو کسی دہشت گردانہ حملے سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے کہا کہ یہ دنیا میں اتھل پتھل مچا سکتا ہے اور اس لئے تمام ممالک کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ کووڈ -19 پر با ضابطہ پریس کانفرنس کے دوران چہارشنبہ کے روز ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم نے کہا ’’ اس وائرس کو شکست دینے کے لئے تاریخ کے کسی بھی وقت سے زیادہ اس وقت بنی نوع انسان کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ وائرس قہر برپا سکتا ہے۔ یہ کسی دہشت گردانہ حملے سے بھی بڑھ کر ہے ‘‘۔