کولمبو، 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ سری لنکا نے ملک میں کورونا وائرس کووڈ۱۹ کے سبب سبھی طرح کے گھریلو کرکٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔حکومت سری لنکا نے جمعہ کی شام چھ بجے سے اتوار صبح چھ بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کیا تھا۔ صدر دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو اس کی پابندی کرنا چاہئے اور اس دوران گھروں میں رہنا چاہئے۔ واضح رہیسری لنکا کے صدر راج پکشے نے سبھی سرکاری ملازمین کو گھروں میں رہنے اور آئند سات دنوں کے لئے انہیں گھر سے ہی کام کرنا کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم ۲۷ مارچ تک جاری رہے گا۔ سری لنکا کرکٹ نے اس حکم کے بعد تمام گھریلو کرکٹ کو ملتوی کردیا ہے۔
