کورونا وائرس کیخلاف جنگ ،کرکٹ کھلاڑیوں کی شعور بیداری مہم

   

نئی دہلی19اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی ٹیم ماسک فورس ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے لڑنے کے لئے بیداری عام کریگی۔بی سی سی آئی نے سنیچر کو ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سچن تندولکر، راہل دراوڑ، سورو گنگولی اور وراٹ کوہلی سمیت ہندوستانی کرکٹ کے بڑے کھلاڑی لوگوں کو عام مقامات پر ماسک پہننے کے لئے تحریک دے رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے ویڈیو میں اس ٹیم کو ٹیم کو ماسک فورس کا نام دیا ہے اور اس ٹیم میں ہندستان کے مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ہندستانی کپتان وراٹ نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہونا بڑے فخر کی بات ہے لیکن آج ہم ایک بڑی ٹیم کے طور پر ٹیم ماسک فورس بنا رہے ہیں۔سچن نے ہم وطنوں سے کہا کہ ماسک بناء?ے اور ماسک فورس کا حصہ بنیے۔یاد رکھئے کہ 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونا ہے اور سماجی فاصلے بھی بنائے رکھنا ہیں۔و?ڈ?و میں بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی، سمرتی مندھانا، روہت شرما، ہربھجن سنگھ، ?رمنپر?ت کور ، وریندر سہواگ، راہل دراوڑ اور متالی راج کے پیغام ہیں۔ سب نے ماسک کا استعمال کرنے اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دراوڑ نے کہا کہ جب بھی ہم گھر سے باہر نکلیں تو ماسک ضرور پہن لیں۔بی سی سی آئی نے اس سے پہلے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 51 کروڑ روپے کی مدد دی تھی۔