پازیٹیوز کے ثانوی رابطوں میں آنے والوں کو 28 دن تک گھر پر ہی کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ /22 اپریل (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ کوویڈ۔19 پازیٹیو کیسیس کے راست نہیں بلکہ کسی دوسرے کے ذریعہ رابطہ میں آنے والے ایسے افراد کو جن میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں ان کے معائینے نہ کئے جائیں بلکہ 14 کے بجائے 28 دن ان کے گھروں میں سختی کے ساتھ کورنٹائن میں رکھا جائے ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے چہارشنبہ کو اعلامیہ میں کہا کہ غیر علامتی ثانوی رابطوں کے معائینے نہ کئے جائیں ۔ تاہم ان کو شناخت و نشاندہی کی جائے ۔ ہاتھ پر مہر لگائیں اور 28 دن کیلئے گھروں پر ہی سختی کے ساتھ کورنٹائن میں رکھا جائے ۔ مقامی علاقائی ضابطہ نگرانی ٹیموں کی طرف سے روزانہ بنیاد پر نظر رکھی جائے ۔ پازیٹیو کیسیس کے راست رابطہ میں آنے والے افراد کی ہی شناختی و نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سرکاری کورنٹائن سنٹرس میں رکھا جائے ۔ نیز ان کے تھوک و خون کے نمونے معائنوں کے لئے حاصل کئے جائیں ۔ تلگانہ میں منگل کو سرکاری اعداد کے اعتبار سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 711 تھی ۔ تلنگانہ میں اس خوفناک وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سختی کے ساتھ لاک ڈاون جاری ہے ۔ بالخصوص کورنٹائن میں رہنے کیلئے ہاتھ پر مہر لگائے جانے کے بعد احکام کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 1897 ء میں نافذ سخت ترین قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ انگریزوں کے دو حکمرانی کے اس قانون کے تحت سینئر سرکاری عہدیداروں کو وباء پر پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں ۔
کوویڈ ۔ 19 متوفیوں کی تعداد24 اور 943 متاثرین
حیدرآباد ۔ /22 اپریل (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ کے ایک طبی بلیٹن کے بموجب کورونا وائرس سے ریاست میں آج ایک شخص فوت اور دیگر 15 متاثر ہوئے ۔ جس کے ساتھ ہی کوویڈ ۔ 19 سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہوگئی ۔ پازیٹیو پائے جانے والوں کی تعداد چہارشنبہ کو 943 تک پہونچ گئی ۔ ریاست میں آج مزید 15 مشتبہ پائے جانے والوں کے ساتھ فی الحال 725 افراد مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں ۔ ماباقی 194 مریض صحتیاب ہونے کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں ۔