کورونا وارڈ میں بجلی غائب ہونے کی تفتیش کی ہدایت:چیف منسٹر

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے سرکاری حمیدیہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں بجلی غائب ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آج اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہان نے بھوپال ڈویژنل کمشنر کویندر کیاوت کو فوری تحقیقات اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہے تو یہ شدید لاپروائی ہے اور اس کی تحقیقات کرکے شام تک اطلاع دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیدیہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں بجلی غائب ہو گئی تھی۔