کورونا وبا نے سعودی لڑکی کو ماہر گھڑ سوار بنا دیا

   

ریاض: کورونا وائرس کی وبا نے سعودی لڑکی وداد محمد کو ماہر گھڑ سوار بنا دیا۔ اخبار 24 کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے وداد محمد کیلئے ایسے حالات پیدا کیے کہ ان کا خواب پورا ہو گیا۔وداد محمد کا کہنا ہے کہ ’2019 کے دوران گھڑ سواری کی ٹریننگ دینے والے کلب کی تلاش شروع کی۔ میں نے گھڑ سواری کی ٹریننگ لی۔ کچھ عرصے بعد تعلیمی مصروفیات کے باعث اپنے اس شوق سے دور ہو گئی۔ پھر ایک وقت وہ آیا جب گھڑ سواری کا شوق جنون میں تبدیل ہو گیا۔ میرے اندر یہ کیفیت بڑھتی چلی گئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’جب پوری دنیا کورونا وبا میں مبتلا ہوئی تو میں دو بار اس کا شکار ہوئی۔ دوسری بار کووڈ 19 کا حملہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت تھا۔ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھی اور میل جول کے حوالے سے مجھے خوف آنے لگا تھا۔ اس وجہ سے میرا دس کلو وزن بھی کم ہو گیا تھا۔‘