سوریا پیٹ میں اسمارٹ فونس کی تقسیم ، ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کا خطاب
سوریاپیٹ:ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ کورونا وبا میں فرنٹ لائن جنگجو کے طور پر کام کرنے والی آشا ورکرس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشا ورکرس کو پچھلی حکومتوں کے دور میں اپنی تنخواہوں کے لیے کافی مشکل اٹھانا پڑتا تھا لیکن وزیر اعلیٰ کے سی آر نے تنخواہوں میں 9,750 روپے کا اضافہ کیا۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی نے سوریا پیٹ کیمپ آفس کے احاطے میں آشا ورکرزکو اسمارٹ فون حوالے کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ آشا ورکرزکوکورونا ٹیسٹ، حاملہ خواتین کے میڈیکل ٹسٹ وغیرہ کے لیے اسمارٹ فون دینا طبی میدان میں ایک بہترین مثبت ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوریا پیٹ حلقہ میں، 330 , ضلع بھر میں 1070 اور ریاست بھر میں 27,000 آشا ورکرز کو سمارٹ فونز فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز کی تقسیم کا مقصد لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ملک میں واحد حکومت ہے جس نے آشا کارکنوں کی اجرت میں اضافہ کیا ہے۔ جگدیش ریڈی نے کورونا وبا کے دوران آشا ورکرز کی خدمات کی ستائش کی۔ آشا ورکرزلوگوں کو اور بھی بہتر طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ میں تلنگانہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو طب کے میدان میں دنیا کی نمبر ون ریاست بنانے کی تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔ اس تقریب میں ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر کوٹا چلم، میڈیکل آفیسر سدرشن طبی عہدیداران اور دیگر موجود تھے۔