کورونا ویکسین کی قلت نہیں ڈائرکٹر پبلک ہیلت

   

حیدرآباد :۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا ویکسین کی قلت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 4.64 لاکھ خوراک کا اسٹاک موجود ہے ۔ امید ہے ایک دو دن میں ریاست کو ویکسین کی مزید 3.62 لاکھ خوراک پہونچ جائے گی ۔۔