کورونا ویکسین کے بغیر اولمپکس نہیں ہوں گے:موری

   

ٹوکیو۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر نے واضح کردیا ہے کہ اگر اگلے سال تک کرونا کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا تو ملتوی کیے جانے والے ٹوکیو اولمپکس2020 منسوخ کر دیے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں یوشیرو موری نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اولمپکس مزید ملتوی نہیں کیے جاسکتے، تاہم صورتحال نہ بدلی تو انہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔یادرہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواںسال جولائی میں منعقد شدنی اولمپکس کوایک برس کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ 2021 میں کھیلیں جائیں گے لیکن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس کے انعقاد پر کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں اور اب موری کے بیان نے واضح کردیا ہے کہ سب کچھ بہتر رہا تو ہی گیمز ہوںگے ۔کورونا کی وجہ سے اس وقت ساری دنیا پریشان ہے اور آئے دن کئی اموات ہورہی ہیں۔