کورونا ٹسٹ کیلئے رقم کی وصولی، عہدیدار معطل

   

حیدرآباد: کورونا کا ٹسٹ کروانے کیلئے آنے والے افراد سے رقم وصول کرنے والے عہدیدارکومعطل کردیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع سوریہ پیٹ کے پین پہاڑمیں پیش آیا۔ ریاپڈ اینٹی جن ٹسٹ کروانے کیلئے پرائمری ہیلت سنٹرآنے والوں سے پی ایچ سی کا انچارج کرانتی کمار فی کس 500 روپئے جمع کروانے کو کہہ رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ اگررپورٹ پازیٹوآتی ہے تورقم واپس کردی جائے گی نگیٹوآنے پرپیسے واپس نہیں کئے جائیں گے ۔ یہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرنے اسے معطل کردیا۔