24 گھنٹے میں 1302 کیس منظر عام پر ، 8 اموات
حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کردی گئی جس کے نتیجہ میں نئے پازیٹیو کیسس کم منظر عام پر آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردے بلیٹن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیان 31,095 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ دیگر ایام میں روزانہ 60,000 سے زائد ٹسٹ کئے جارہے تھے۔ ٹسٹوں کی تعداد 50 فیصد تک گھٹ جانے سے ریاست میں 1302 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ حکومت نے مریضوں کی حقیقی تعداد کا پتہ چلانے کیلئے روزانہ 60,000 ٹسٹ کا نشانہ مقرر کیا تھا ۔ ٹسٹوں میں کمی کی وجوہات کا اظہار نہیں ہوا ہے۔ تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر 60,000 ٹسٹ کئے جاتے تو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2230 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 29,636 ہے جن میں سے 22,990 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 31095 ٹسٹوں میں سے 1205 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1042 ہوچکی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 266 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ رنگا ریڈی میں 98 کیسس کا پتہ چلا ہے ۔ اضلاع میں جگتیال 34 ، کریم نگر 102 ، کھمم 35 ، محبوب نگر 244 ، محبوب آباد 45 ، ملکاجگیری 24 ، ناگر کرنول 37 ، نلگنڈہ 70 ، نظام آباد 50 ، سنگا ریڈی 54 ، سدی پیٹ 92 ، ونپرتی 25 ، ورنگل اربن 62 اور بھونگیر 24 کیس رپورٹ ہوئے ۔