کورونا ٹیکہ اندازی 97.14 کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں30 لاکھ 26 ہزار 483 کوویڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اب تک ، ملک میں کل کووڈ ویکسینیشن 97 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 553 تک ہو چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 19391 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 100 تک بڑھ گئی ہے ۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.07 فیصد ہے ۔ دریں اثنائمجموعی طور پر 16 ہزار 862 نئے افراد کوورنا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں دو لاکھ تین ہزار 678 کوورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ کورونا کی شرح 0.60 فیصد ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 80 ہزار 148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک میں 58 کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار 673 کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔