کورونا ٹیکہ کی پہلی انسانی آزمائش

   

سیاٹل : امریکہ میں کورونا وائرس سے حفاظت کے ٹیکہ کی پہلی انسانی آزمائش شروع ہوگئی ہے ۔ ایک 43 سالہ خاتون کو جو دو بچوں کی ماں ہے پہلی خوراک دی گئی ہے ۔ یہ ٹیکہ کورونا کی وجہ تو نہیں بن سکتا تاہم ایسا ممکن ہے کہ اس وائرس کی وجہ سے جو بیماری ہوتی ہے اس کا علاج ہوسکے ۔ چھ ہفتوں میں 45 افراد پر اسے آزمایا جائیگا ۔

دنیا میں اموات کی تعداد 7000 ہوگئی
پیرس : کورونا وارئس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7000 سے متجاو ز ہوگئی ہے ۔ اٹلی میں اس کی وجہ سے اموات میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ چین میں سب سے زیادہ 3,213 افراد فوت ہوئے ہیں۔