چیسٹ ہاسپٹل میں بھی کئی ہیلت ورکرس میں ری ایکشن کی شکایت
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی سے ڈاکٹرس میں خوف برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق عثمانیہ ہاسپٹل کے دو سینئر ڈاکٹرس ٹیکہ اندازی کے فوری بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ گر پڑے۔ ان میں سے ایک ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ہیں۔ دونوں ڈاکٹرس کو آئی سی یو میں شریک کیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر بی ناگیندر نے بتایا کہ دونوں کو صرف دو گھنٹوں کیلئے آبزرویشن میں رکھا گیا تاکہ ویکسین کے بارے میں اندیشے دور کئے جائیں۔ دونوں کی حالت بہتر ہے اور ویکسین سے مضر اثرات کے اندیشے کے تحت طبیعت بگڑ گئی۔ ٹیکہ کے بعد کئی ہیلت ورکرس کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیسٹ ہاسپٹل میں ٹیکہ اندازی میں حصہ لینے والے 20 تا 25 افراد میں معمولی ری ایکشن دیکھا گیا۔ فوری طبی امداد کے ذریعہ صحت پر قابو پالیا گیا ۔ چیسٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب خاں نے بتایا کہ جن افراد میں معمولی ری ایکشن ہوا تھا وہ ڈیوٹی پر رجوع ہوچکے ہیں۔