حیدرآباد: تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کورونا ٹیکہ کے ذخیرہ کے اقدامات میں شدت پیدا کی گئی ہے ۔اسی کے حصہ کے طورپر حیدرآباد سے تمام اضلاع کے لئے فریزرس بھیجے جارہے ہیں تاکہ ان فریجس میں ٹیکوں کورکھاجاسکے ۔ایسے 104فریجس دس اضلاع کو بھیجے گئے ہیں۔آنے والے چہارشنبہ تک تمام اضلاع کے لئے 375 فریجس پہنچ جائیں گے ۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ریاست میں ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیداکردی گئی ہے ۔شہر حیدرآباد کے کوٹھی میں واقع کولڈ اسٹوریج سے ان فریجس کو ریاست کے مختلف اضلاع کوڈی سی ایم گاڑیوں کے ذریعہ بھیجا جارہا ہے۔ ان عہدیداروں نے کہاکہ آج تقریبا 9اضلاع کو یہ فریجس بھیجے گئے ہیں۔بھونگیر ضلع کو 8،ورنگل کو 10 فریجس،حیدرآباد کو25فریجس،کتہ گوڑم 13فریجس،عادل آباد 12 فریجس، جگتیال 8،جئے شنکربھوپال پلی 9 فریجس،گدوال کیلئے 8فریجس اور کاماریڈی کیلئے 13فریجس بھیجے گئے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ حیدرآباد سے قریبی اضلاع کے لئے یہ فریجس آج دوپہر بھیجے گئے ہیں ۔