حیدرآباد۔17۔ جنوری (سیاست نیوز) کورونا پازیٹیو ثابت ہونے کے بعد بیماری کے خوف سے ایک خانگی ملازم نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ رچہ کنڈہ کے علاقہ نریڈ میٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 49 سالہ ایل ایل ایڈورڈ اینتھونی ساکن رینوکا نگر نریڈ میٹ خانگی ملازم تھا اور 14 جنوری کو طبی معائنہ کرانے پر اسے کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا تھا ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اس کی بیوی نے اپنے ہی مکان میں اسے آئسولیشن ہونے کا مشورہ دیا اور اس نے اپنے دو بچوں کو بھی باپ سے علحدہ رکھا۔ ایڈورڈ انتھونی کی بیوی نے اتوار کو مقامی گرجا گھر گئی تھی اور واپس لوٹنے پر اپنے شوہر کو کمرہ کی چھت سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا ۔ اسے دیکھنے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کو طلب کیا گیا اور دواخانہ منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نریڈ میٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ب