حیدرآباد۔گریٹرحیدرآباد حدود میں روزانہ کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر جی ایچ ایم سی چوکس ہوگئی ہے ۔وائرس کو پھیلنے سے روکنے جنگی خطوط پر سوڈیم ہائیوکلورائیڈ کا چھڑکاو کیاجارہا ہے ۔جن علاقوں میں مثبت معاملات درج کئے گئے ان کے ساتھ انکے حدود والے علاقوں، اسپتالوں،سیاحتی مقامات،مختلف سرکاری دفاتر ، مارکٹس،راشن کی دکانات،اے ٹی ایم مراکز، ہجوم والے علاقوں، کالونیوں، بستیوں اور دیگر مقامات پر کمیکلس کا چھڑکاو انجام دیاجارہا ہے ۔گریٹرحیدرآباد کے 30سرکلس میں اسپرے کا کام کیاجارہا ہے ۔اس مقصد کیلئے 18گاڑیاں جن کی گنجائش پانچ ہزار لیٹرہے کے علاوہ پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ چھڑکاو کیا جارہا ہے ۔جی ایچ ایم سی کے انٹومولوجی،ای ڈی ڈی ایم کے شعبہ جات کی جانب سے مشترکہ طورپر اس چھڑکاو کا کام کیاجارہا ہے ۔