٭ ایک 22 سالہ شخص کو بعض افراد نے زدوکوب کی۔ وہ بھوپال میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے بعد دہلی میں واقع اپنے بوانا گاؤں واپس ہوا تھا۔ اس نوجوان پر حملہ آوروں نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ اس نوجوان کو کورونا وائرس کے مشتبہ کیس کے طور پر دہلی کے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔