کورونا پھیلاؤ :جرمن صوبوں کی کانفرنس

   

برلن : جرمنی کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں آج ہونے والی ایک کانفرنس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہیں۔ صوبائی حکومتیں اس حوالے سے نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ہیں۔ اس حوالے سے تیار کی گئیں مجوزہ تجاویز میں پہلی بار ایسے لوگوں پر بھی سماجی رابطوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے جو ویکسینیشن کرا چکے ہیں یا جو کوویڈ۔19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اگر یہ تجاویز منظور کر لی جاتی ہیں تو 28 دسمبر کے بعد زیادہ سے زیادہ 10 لوگ ایک جگہ جمع ہو سکیں گے۔