کورونا پھیلاؤ میں تیزی ۔ 3557 نئے کیس۔ تین اموات

   

حیدرآباد۔19 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران آج سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ۔ کہا جا رہاہے کہ آئندہ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں مزید تیزی سے اضافہ ہوگا۔تلنگانہ میں 3557 کیس رپورٹ ہوئے اور اب ریاست میں ایکٹیو کیس 24ہزار 253 ہوگئے ہیں۔ 22ہزار کیس حیدرآباد میں ہیں ۔ شہر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 1474 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 3اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق میڑچل۔ملکا جگری‘ رنگا ریڈی ‘ ہنمکنڈہ‘ سنگاریڈی اور کھمم ایسے اضلاع ہیں جہاں 3ہندسوں میں مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے۔ میڑچل ۔ملکا جگری میں 321مریض جبکہ رنگاریڈی میں 275 مریض پائے گئے ۔ اسی طرح ہنمکنڈہ میں 130 اور سنگاریڈی میں 123 کیس رپورٹ ہوئے ۔ کھمم میں 104 کیس رہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 1لاکھ 11ہزار178 معائنہ کئے گئے ہیں جن میں 11ہزار 949 کی رپورٹ ملنا باقی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1773 افراد صحتیاب ہوئے جن کی رپورٹ منفی آچکی ہے۔ تلنگانہ میں عدالتی احکام کے بعد محکمہ صحت سے یومیہ معائنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور گذشتہ دو یوم سے زائد از ایک لاکھ معائنے کئے جا رہے ہیں۔م