کورونا: چار آئی اے ایس عہدیداروں کا دہلی تبادلہ

   

نئی دہلی، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں کورونا وبا کی صورت حال کے انتظام میں دہلی حکومت کی مدد کرنے کے لئے چار سینئر آئی اے ایس حکام کا دہلی تبادلہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر داخلہ نے اویناش کمار اور مونیکا پریہ درشنی کو انڈمان نکوبار جزائر سے اور گورو سنگھ رجاوت اوروکرم سنگھ ملک کو اروناچل پردیش سے دہلی تبادلہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ یہ چاروں اہلکار کورونا وبا کے انتظام میں دہلی حکومت کی مدد کریں گے ۔
ایک اور فیصلے میں مسٹر شاہ نے مرکزی حکومت کے ماتحت دو سینئر افسران ایس سی ایل بندے اور ایس ایس یادو کوبھی دہلی حکومت سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔اس سے پہلے مسٹر شاہ نے دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ ایک اجلاس میں دارالحکومت میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ مرکز کے چار سینئر افسران کو دہلی حکومت کی مدد کے لئے بھیجا جائے گا۔