کورونا کا اثر، متبادل کھلاڑی کا مطالبہ

   

لندن ۔یکم جون (سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران میچ کسی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اس کا متبادل ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کورونا علامت والے کھلاڑی کے متبادل کی اجازت دی جائے، کورونا متبادل کھلاڑی کے قاعدے کے حوالے سے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آیا۔انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہا کہ آئی سی سی یقیناً ان پہلووں پر سوچ رہا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے قوانین میں تبدیلی ہو جائے گی، یہ سب ٹسٹ کرکٹ کے لیے ہے۔