کورونا کا خوف۔ اسپتال کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی

   

حیدرآباد19جنوری(یواین آئی) کورونا کے خوف سے ایک شخص نے اسپتال کی عمارت کی بلندی سے کود کرخودکشی کرلی ۔ چتورکے کُپم میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ 30سالہ وجئے نے کل کیڑے ماردواپی لی ۔ اس کو اسپتال منتقل کیا۔اسپتال میں وہ کورونا مثبت پایاگیا۔ کورونا کے خوف سے اس نے اسپتال کی چوتھی منزل سے کود کرخودکشی کرلی۔