کورونا کو روکنے اتراکھنڈ کے ٹاون میں 2 دن کا لاک ڈاؤن

   

پتھورا گڑھ : اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ ٹاون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہفتہ صبح 7 بجے سے 48 گھنٹے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے ۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ توشار سائنی نے کہا کہ ٹاون میں تمام دفاتر اور کاروباری ادارے دو دن کے لیے بند رہیں گے ۔ میڈیکل شاپس معمول کی طرح کھلے رہیں گے اور ترکاریوں کی دکانات صبح 10 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔