کورونا کی جانکاری نہ دینے پر 5دواخانوں کو نوٹس

   

گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی جانکاری وقت پر نہ فراہم کرنے والے پانچ اسپتالوں کو نوٹس جاری کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ کورونا وائرس کی جانکاری نہ دئیے پر ضلع کے پانچ اسپتالوں کو محکمہ صحت نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ ؎انہوں نے بتایا کہ جن اسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے اس میں باباراگھو داس میڈیکل کالج،پینشیا اسپتال اور للت نارائن ریلوے اسپتال خاص طور سے شامل ہیں۔