کورونا کی روک تھام کیلئے باہمی اشتراک سے اقدامات کریں

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں طبی و دیگر ضلعی عہدیداروں کو کلکٹر کے ششانکا کی ہدایت ، ٹیلی کانفرنس کا انعقاد
کریم نگر ۔ضلع میں طبی عہدیداران , نوڈل عہدیداران کوباہمی تعاون کے ساتھ کورونا انسداد کے لئے اقدامات کرنے ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا نے ہدایت دی۔ کلکٹر کیمپ آفس سے کوویڈ انسداد کے اقدامات کے متعلقہ امور پر طبی عہدیداران و ضلعی عہدیداران کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں گھر گھر طبی جانچ کے لئے 604 سروے ٹیم کی تشکیل دی گئی۔ سروے ٹیم گھر گھر مہم کے تحت گھر گھر پہنچ کر کویڈ علامتوں کی موجودگی پر افراد کو آئسولیشن کٹ فراہم کرینگے۔ ضلع کلکٹر نے ضلع میں ہوم آئسولیشن کٹ کی قلت پیش نہ آئے اسکے متعلقہ اقدامات کی ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طبی مراکز واری میڈیکل کٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ گھر گھر طبی وفد کے ذریعہ کٹ کی فراہمی کے متعلقہ جائزے کی منڈل عہدیداران کو ہدایت دی۔ روزانہ کئے گئے طبی جانچ ، آئسولیشن کٹ کی تقسیم کے متعلقہ مکمل تفصیلات کی پیش کشی کی ہدایت دی۔ ضلع میں موجود سب سنٹر وں میں کوویڈ او پی کا آغاز کرنے , ٹیلی میڈیسین سنٹر کے خدمات کے لئے اوقات کار میں اضافہ کے لئے اقدامات کی ڈاکٹر رویندر ریڈی کو ہدایت دی۔ خانگی دواخانوں میں کوویڈ بستروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے تجویز پر منظوری دینے ، خانگی دواخانوں کو حسب ضرورت ریمیڈیسیور انجکشن و ادویات کے آرڈر کے متعلقہ تفصیلات کے جائزے کی ہدایت دی۔ کوویڈ مریضوں کو پروٹوکال کے تحت اقدامات کرنے آکسیجن ڈیمانڈ کے مدنظر لیکیج نہ ہو اسکے متعلقہ اقدامات کی ہدایت دی۔ کوویڈ کئیر سنٹر میں 23 کورونا مثبت افراد زیر علاج ہیں۔ سرکاری ہاسپٹل میں آر ٹی پی سی آر لیاب آٹو میٹک میڈیسین کے ذریعہ کورونا تصدیقی جانچ کی ضلع کلکٹر نے صلاح دی۔ سرکاری دواخانے میں صفائی اقدامات میں بہتری کے لئے اقدامات کرنے , ضلع میں ٹیکہ اندازی کے لئے قبل ازیں رجسٹریشن کرنے والے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ ضلع میں پہلی خوارک لے چکے افراد کے لئے دوسری خوراک کے لئے حسب ضرورت ٹیکہ کی مقدار دستیاب ہے آن لائن میں رجسٹر کرنے والے افراد کی ٹیکہ اندازی کے مؤثر انعقاد کی طبی عہدیداران ، پروگرام آفیسروں کو ہدایت دی۔ اس ٹیلی کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ،مونسپل کمشنر کرانتی ،ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا ،ضلع سرکاری ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا، ڈاکٹر ساجدہ، ڈاکٹر رویندر ریڈی ،داکٹر سدھاکر، ڈاکٹر جویریا ، نوڈل عہدیداران جنرل مینیجر نوین کمار ،زیڈ پی سی ای او رمیش ، ضلع پنچایت عہدیدار بوچیا ،ضلع زرعی عہدیدار سریدھر، مارکٹنگ عہدیدار پدماوتی و دیگر نے شرکت کی ۔